برطانیہ اور یورپ میں قائم فوجی اڈوں کو ختم کیا جائے گا: پینٹاگون

Pentagon

Pentagon

ورجینیا (جیوڈیسک) پینٹاگون کے مطابق فوجی اڈوں کے علاوہ 12 دیگر تنصیبات کو بھی ختم کیا جائے گا۔

پینٹاگون کے مطابق یہ اقدام امریکی فورسز کی یورپ میں تعیناتی کی تنظیم نو اور معاشی بچت کے لیے کیا جائے گا۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ مختلف یورپی ممالک میں قائم 15 فوجی اڈوں کو بھی متعلقہ ممالک کے حوالے کیا جائے گا۔

ایسا کرنے سے مجموعی طور پر امریکی فوجی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ پینٹاگون کے مطابق ان نئے اقدامات کے بعد دفاعی اخراجات میں 50 کروڑ ڈالر سالانہ بچت ہو گی۔