بنگلہ دیش : پولیس کی فائرنگ حملے مزید تین افراد ہلاک خالدہ ضیاء کے بیٹے پر بغاوت کا مقدمہ

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں متنازعہ الیکشن کا ایک برس ہونے پر اپوزیشن جماعت بی این پی کے کارکنوں کے مظاہرے اور ہڑتال جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈپٹی پولیس چیف ایس ایم اشرف الزمان نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا نظربند اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے 5 ہزار حامیوں نے ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کر دیا۔

جوابی فائرنگ میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے 2 کارکن ہلاک اور 8 پولیس افسر زخمی ہو گئے۔ نوخیلیا کے علاقے میں جھڑپوں کے سبب کشیدگی پھیل گئی۔

پولیس کے مطابق حکومت مخالف مظاہرین نے رکشہ پر حملہ کرکے ایک مسافر کو ہلاک کر دیا۔ پیر سے شروع ہونے والے ہنگاموں اور مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی۔ خالدہ ضیا کے ترجمان نے بتایا نظربندی کو 6 روز ہو گئے۔ سابق وزیراعظم کو سانس لینے میں دشواری ہے کیونکہ پولیس نے ان کے دفتر پر مرچوں کا سپرے کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے خالدہ ضیاءکے بیٹے طارق الرحمن پر بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مظاہرین نے ایک جج کا گھر جلا دیا، ٹرین پٹڑی سے اتار دی جس کے سبب 20 مسافر زخمی ہو گئے۔