یلغار : فیصل شامی ہیلو پیارے دوستو سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہو نگے، اور یقینا ہم بھی اچھے ہی ہیں ،، دوستوں آج کل ہر خاص و عام کی زبان پر ہر سو ہے چرچا جناب عمران خان کی دوسری شادی کا ،،،،جی ہاں جہاں بھی جائیں ، کسی بھی محفل میں تو گفتگو کر نے والوں کو گویا کوئی اور موضوع بحث گفتگو کے لئے نہیں مل رہا ، اسی لئے تو جناب خان کی شادی کے قصے ہر کوئی ذوق و شوق سے سن بھی رہا ہے اور بہت سے بتانے والے دل کھول کر تبصرہ بھی کر رہے ہیں جناب خان کی دوسری شادی پر ،بہر حال یہ بات بھی حقیقت ہے کہ جناب خان جب کرکٹر تھے تو تب بھی انکی شہرت کے چرچے دنیا بھر میں تھے ،پھر اسکے بعد انھوں نے پاکستانی سیاست میں قدم رکھا تو گویا میدان سیاست میں ہنگامہ بپاکر دیا ،اور پھر جب جناب خان نے جمائمہ سے نکاح کیا تو دنیا بھر کی عوام کو ورطئہ حیرت میں مبتلا کر دیا ،اور پھر اسکے بعد جناب خان کی جماعت نے سیاسی میدان میں اپنے قدم جمائے ، تازہ ترین انتخابات میں بھی تحریک انصاف نے سیاسی عمائدین کو ھیران کر دیا اور تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ، اور انتخابات کے بعد حکومت کے خلاف طویل ترین دھرنا دے کر ایک دفعہ پھر دنیا بھر کے عوام کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ،، یا یوں سمجھیں کہ پاکستانی قوم کو پانچ ماہ دھرنے کے نام پر یرغمال بنا کر رکھا۔
بہر حال یہ بات بھی دنیا جانتی ہے کہ جناب خان نے دھرنے کے دوران اپنے خطاب میں شادی کر نے کا اعلان کیا تھا ، تاہم جناب خان کا کہنا یہ بھی تھا کہ نیا پاکستان بنے گا تو وہ شادی کریں گے ،،تاہم یہ بات بھی حقیقت ہے کہ جب عمران خان نے شادی کا اعلان کیا توبہت سی حسینائیں عمران کے ساتھ شادی کر نے کے نعرے مارنے لگیں ، حتی کہ بہت سی فلمی اداکارائوں نے بھی جناب خان کے ساتھ شادی کا عندیہ ظاہر کیا ، لیکن کہتے ہیں نہ کہ قسمت کو تو شائد کچھ اور ہی منظور تھا ،تاہم اگر دیکھا جائے تو جناب خان کی پہلی دلہن جمائمہ خان کو جناب خان سے یہ شکایت تھی کہ سیاست کے باعث عمران گھریلو مصروفیات کے لئے وقت نہیں نکال سکتے اور نہ ہی سیاست کی وجہ سے وہ جمائمہ کو زیادہ ٹائم دے سکتے ہیں ، اور جمائمہ سے علیحدگی کی بری وجہ سیاست اور سیاسی مصروفیات ہی تھیں ،،تاہم جب عمران نے جمائمہ سے نکاح کیا تو تب بھی ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا ،حتیٰ کہ عمران خان کے اپنے تک ان سے روٹھ گئے تھے ،بہر حال اب ایک دفعہ پھر جناب خان کی شادی کی باتیں ہر خاص و عام کی زبان پر گر دش کر رہی ہیں ،تاہم عمران خان تاحال انکاری تھے ،، لیکن ،میڈیا کے آگے کس کی چلتی ہے۔
میڈیا نے تو جناب خان کی شادی کی تصویر اور نکاح پڑھانے والے مولوی صاحب تک کو دریافت کر لیا ، تاہم جناب خان کی ہونے والی دوسری بی وی بھی بر طانوی نثزاد پاکستانی ہیں ، اور جناب خان کی نئی دلہن بھی صحافی ہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ایک انٹر ویو کے دوران دونوں کی نظریںملی ، اور پھر پیار ہوا اقرار ہوا اور اور ریحام خان عمران کی دلہن بن گئیں ،تاہم کہ تو یہ بھی جا رہا ہے کہ جناب خان کا نکاح نومبر میں ہی پڑھایا جا چکا تھا لیکن دھرنے کے باعث اعلان نہ ہوسکا ،، تاہم جناب خان کی شادی کی تقریب میں متعدد صحافی حضرات بھی موجود تھے ،بہرحال اب جبکہ جناب خان کی طرف سے باقاعدہ شادی کا اعلان بھی کر دیا گیا اور بارات و رخصتی کی تقریب بھی منعقد ہو چکی ،، اور اس دن کے لئے جمعہ کا روز جناب خان نے منتخب کیا، تاہم کہا جا رہا تھا کہ جناب خان نے لندن میں مقیم اپنے بچوں سے باقاعدہ شادی کی منظوری لی ،،تاہم کہا جا رہا ہے کہ دھرنے کے باعث جناب خان اپنی شادی کا اعلان نہ کر سکے ،، تاہم اخبارات میں جناب خان کی شادی کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ جناب خان کا ریحام خان سے نکاح ایک ہفتہ قبل ہو چکا ہے اور خبروں میں ریحام خان کے قریبی عزیزوں نے بھی جناب خان کی شادی کا بھانڈا پھوڑ دیا ، تاہم خبر کے مطابق جناب خان نے خود رشتہ بھجوایا، تاہم یہ بھی خبروں سے ہی معلوم ہوا کہ ریحام خان کو پاکستان آئے تھوڑا ہی عرصہ ہوا ،اور دھرنے کے دوران عمران اور ریحام خا ن کی انڈر سٹینڈنگ ہو گئی۔
Imran Khan wedding
تاہم خبریں تو یہ بھی تھیں کہ جناب خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ہر شہر میں منعقد کی جائے گی اور یہ واحد انوکھی دعوت ولیمہ کی تقریبات ہو نگی جو ملک بھر میں منائی جائیں گی اور ان ولیمہ تقریبا ت کی خاص بات یہ ہے کہ جناب عمران خان کے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے فنڈ جمع کرنے کا ذریعہ بھی ہو نگی ، جی ہاں خبر تھی کہ دعوت ولیمہ کی تقریب کے لئے ایک لاکھ تک کا ڈنر کارڈ قیمتاٰ فروخت کیا جائے گا جبکہ وی آئی پی کارڈ پانچ سے دس لاکھ تک میں ہو گا اور وہ دلہا اور لہن کے ساتھ تصاویر بھی اتروا سکیں گے تو اس خبر پر بھی ہمارے بہت سے دوست حیرانی و پریشانی کے عالم میں صرف اتنا ہی کہہ رہے ہیں کہ لو کر لئو جی گل ،، جی ہاں جناب خان کی دعوت ولیمہ کی تقریبات بھی یقینا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ضرور لکھی جائیں گی ،جیسا کے جناب خان کے دھرنے کو بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا ،بہر حال ہمارے بہت سے دوست تو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جناب خان کا نیا پاکستان تو بن نہیں سکا لیکن لیکن چلو نکاح ہی سہی اور اسی بہانے انکی جماعت کے کارکنوں کو تحریک انصاف کی نئی خاتون اول بھی مل گئی ، تاہم کہا جا رہا ہے کہ ریحام خان کی بھی دوسری شادی ہے۔
بہر حال جناب خان کی دوسری شادی کے موقع پر جناب خان کی پہلی اہلیہ جمائمہ نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عمران کے لئے زندگی کا نیا سفر خوشگوار ثابت ہو گا ،،بہر حال جناب خان کی شادی کے اعلان سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی خوشی قابل دید ہے، انھیں بھی خوشی ہے کہ انکے قائد نے زندگی کے سفر کے لئے ساتھی چن لیا ،،، تاہم پی ٹی آئی کے کارکن تو خوش ہیں لیکن جناب خان کی شادی پر سوشل میڈیا میں بھی گویا ایک طوفان سا اٹھ کھڑا ہوا، سوشل میڈیا سائٹس پر ہر کوئی اپنے طور سے جناب خان کی شادی پر ذاتی رائے دے رہا ہے ،اور اچھے برے ہر قسم کے کمنٹ جناب خان کی شادی کے حوالے سے پاس کئے جا رہے ہیں ،، تاہم زیادہ تر نوجوان نسل عمران کی شادی پر مبارکباد پیش کرتی نظر آرہی ہے تو دوسری طرف گویا یو ں لگ رہا ہے کہ بہت سی حسینائیں جناب خان کی شادی سے دلبرداشتہ سی ہو گئیں ہیں ،، ؛لیکن بہر حال اب کیا ہو سکتا ہے ، جناب خان کی شادی تو ہو چکی ، اور جیسے کمان سے نکلا ہوا تیر واپس نہیں آسکتا ، اسی طرح زبان سے قبول کئے ہشات ہیں کہ چلو نیا پاکستان نہ سہی نیا گھرانہ ہی سہی ، بہر حال اب ہمارے بہت سے دوست یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ جناب خان شادی کے بعد اپنی سیاسی مصروفیات کس قدر بحال رکھیں گے یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا۔
تاہم بہت سے دوست تو یہ بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ شادی کے بعد جانے والے لفظ بھی ٹوٹ نہیں سکتے ،، بہر حال بہت سے دوستوں کی جناب خان کی نئی شادی کے لئے نیک خوا جناب خان حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک ختم کر دینگے یا پھر مسٹر اینڈ مسز خان مل جل کر احتجاجی پرو گرام جاری رکھیں گے بہر حال اب آئندہ جناب خان کیا حکمت عملی اختیار کریں گے اور دیکھنا تو یہ بھی ہے کہ جناب خان اپنی سیاسی اور گھریلو زندگی میں توازن برقرار رکھسکیں گے یا پھر ، بہر حال اب آگے کیا ہو گا اور کیا ہو سکتا ہے ، یہ بات بھی آئندہ آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے ،اسی لئے ہماری طرح آپ بھی جناب خان کے اگلے اعلان کا، انکے ، اگلے قدم کا انتظار کریں لیکن فی الحال تب تک کے لئے ہمیں دیں اجازت ،تو دوستوں ملتے ہیں آپ سے جلد ایک ننھی منی سی بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا۔