ملائیشین طیارے کے 46 مسافروں کی لاشیں بحیرہ جاوا سے نکال لی گئیں

Malaysia

Malaysia

ملائیشیا (جیوڈیسک) ملائیشیا کے تباہ ہونے والے طیارے سے 46 مسافروں کی لاشیں بحیرہ جاوا سے نکال لی گئی ہیں، لاشوں کی شناخت جاری ہے۔

ائیر ایشیا کے لاپتہ طیارے کیو زیڈ ایٹ فائیو زیرو ون کے ملبے کی تلاش کا عمل بحیرہ جاوا میں جاری ہے۔ جکارتہ میں مرنے والے مسافروں کے اہل خانہ کی مدد سے لاشوں کی شناخت جاری ہے۔

لواحقین کے لیے کونلسنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ انڈونشین حکام کی جانب سے زیر سمندر طیارے کے ملبے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم طیارے کے ملبے اور لاشوں کی تلاش میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔