بھمبر کی خبریں 9/1/2015

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ برنالہ میرا گھر ہے اس کو پسماندہ رکھنے والوں کا آئندہ الیکشن میں بھر پور محاسبہ کرینگے مظلوموں کی آواز بن کر آیا ہوں حلقہ برنالہ کے عوام بالخصو ص یونین کونسل پتنی اور ملوٹ کے عوام کی محرومیوں کو دور کر کے میرٹ اور قانون کی حکمرانی قائم کرینگے میرا شاندار استقبال کر کے یونین کونسل پتنی کے عوام نے تبدیلی کا سگنل دے دیا ہے آئندہ الیکشن میں برنالہ کے عوام کے ووٹ کی طاقت سے جیتیں گے اور آپ کے حقوق آپ کی دہلیز تک پہنچانا میرا مشن ہے ان خیالات کااظہار حلقہ برنالہ کی معروف سیاسی شخصیت و امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 5ملک عبدالمالک اعوان نے پتنی پگھوری کے مقام پر نعیم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج یونین کونسل پتنی کی بد ترین پسماندگی دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا ہے جن لوگوں کو اپنے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں بھیجا انہوں نے ہی ہماری عوام کے حقوق غضب کئے دس سال قبل اگر خود نمائندگی کرتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی نام نہاد اور مفاد پرست سیاستدانوں نے حلقہ کے نوجوانوں کا جان بوجھ کر سیاسی اور معاشی استحصال کیا ہے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اداروں سے محروم رکھا گیا یونین کونسل ملوٹ اور پتنی میں جان بوجھ کر کوئی کالج منظور نہیں ہونے دیا گیا انشاء اللہ آئندہ کسی نوجوان کا استحصال نہیں ہو گا اور نہ ہی علاقہ کا کوئی تعلیم یافتہ بیٹا ، بیٹی ڈگریاں لیے در بدر پھریں گے علاقے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو رو ز گار اور کھیل کے میدان مہیا کرنا میرا مشن ہے نوجوانوں میں جو جوش و خروش اور جذبہ دیکھا ہے اس سے حلقہ برنالہ کے اندر تبدیلی کے واضح آثار نظر آ رہے ہیںآئندہ الیکشن مظلوموں اور نوجوانوں کیلئے لڑوں گا انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ پر مسلط سیاسی خاندانوں اور حکمرانوں نے ایک سازش کے تحت یونین کونسل تھب پتنی اور ملوٹ کے عوام کا استحصال کیا ہے آج کے ترقی یافتہ دور میں ان علاقوں کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا علاقے میں پانی، تعلیم ، صحت اور سڑکوں سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کا نام و نشان موجود نہ ہے بالخصوص علاقے میں نہ تو لڑکوں اور نہ ہی لڑکیوں کیلئے کوئی انٹر یا ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے باعث علاقے کے ہزاروں بچے بچیاں مڈل اور میٹرک سے آگے تعلیمی سر گرمیاں جاری نہیں رکھے سکے جس کے باعث مستقبل کے معمار زندگی کی دوڑ میں کوئی کارنامہ سر انجام دینے کی بجائے عام انسانوں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ہم میدان میں آ چکے ہیں عوام کو محرومیوں کے سایوںمیں دھکیلنے والوں کا بھرپور محاسبہ کرینگے آج کا جم غفیر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام علاقہ بیدار ہو چکے ہیں اور مکروہ فریب سے بنے ان سیاسی چہروں کو خوب پہچان چکے اور آئندہ ان کے جھانسے میں نہیں آئینگے تقریب سے افتخار طیب اعوان ، چوہدری ذوالفقار، ملک وسیم اعوان ، مولوی محمد شفیع پگھوری سمیت دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ملک عبدالمالک اعوان نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے 10,000/= ونر ٹیم کیلئے 5,000/= رنر اپ ٹیم کیلئے 3,000/= روپے کا اعلان کیا دریں اثناء انہوں نے فائنل میچ کھیلنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں پتنی آمد پر راستے میں حاجی پورہ، کڈھالہ، کلیاں ، برنالہ ، ڈوبے، پنج پیر، تھب، پٹیاں ، پگھوری اور پتنی پہنچے پر جگہ جگہ عوام علاقہ نے ان کا شاندار والہانہ اور گرم جوشی سے استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنا کر امن و امان قائم کیا جا سکتا ہے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال آف پنجیڑی نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعہ خوف اور دہشت کی فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں لیکن قومی اتحاد کی بدولت ان کی سازش اور مکروہ عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے مشکل وقت میں تمام محب وطن سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک نکتہ پر متحد ہو گئی ہیں اب دہشت گردی کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائیگی وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں باہمی اتفاق و اتحاد سے ملک مشکل گھڑی سے نکل آئیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سانحہ پشاور پاکستان حکومت کی ہندو نواز اور دہشتگردوں کے خلاف بزدلانہ پالیسوں کا نتیجہ ہے دہشت گردوں کو شروع سے ہی کیفر کردار تک پہنچا دیا جاتا تو یہ افسوسناک واقعہ رونما نہ ہوتا ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے راہنما محمد یٰسین تبسم نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور ملکی تاریخ کا المناک واقعہ ہے دہشت گرد کسی طور پر مسلمان کہلانے کے لائق نہیں معصوم کلیوں کو پھول بننے سے پہلے مسل دینے کی دنیا کا کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ پشاور میں سکول پر حملہ کر کے دہشت گردوں نے سفاکیت کی انتہا کر دی کئی گھروں کے چراغ اجڑ گئے کئی مائوں کی گودیں اجڑ گئیں ملک میں دہشت گردی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جانا ناگزیر ہو چکا ہے انہوں نے کہا دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہو نا پڑے گا اور افواج پاکستان کا ساتھ دینا ہو گا تو ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو سانحہ پشاور جیسے کئی واقعات رونما ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا تعلیم کے حصول پر اسلام نے بھی زور دیا ہے معصوم بچوں کو کفار سے جنگ کے دوران قتل کرنے پر نبی اکرم ۖ نے منع فرمایا انہوں نے کہا ہم سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے جملہ افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مظفرآباد میں سنیئر وزیر اور سینئر بیورو کریٹ کے درمیان ہونیوالی تلخ کلامی ہونے پر دوسرے روز بھی بھمبر کے سرکاری آفیسران و ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھی ملازمین کی اکثریت ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر دن بھر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے رہے تنظیم غیر جریدہ ملازمین کے صدر چوہدری عبدالغفور ، انجمن پٹواریاں و قانونگوئیاں کے صدر طارق بیگ و جنرل سیکرٹری راجہ مظہر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنیئر وزیر کے ناروا رویہ کیخلاف ریاست بھر سمیت بھمبر کے ملازمین بھی سراپا حتجاج ہیں ہر شخص کی عزت نفس ہے ملازمین اپنی سروس کے عوض اپنے بچوں کا حق ہلال سے پیٹ پالتے ہیں اگر کسی کو کسی ملازم کیخلاف کوئی شکایت ہے تو وہ قانون کے مطابق اس کا محاسبہ کرے نہ کہ خود کسی کو مارنا پیٹنایا گالی گلوچ دینا شروع کر دے چوہدری یاسین بڑے سیاستدان ہیں انہیں بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے ملازمین سے الجھنا ان کے رتبے اور مرتبے کے شایان شان نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر اور گرد و نواح میں شدید سردی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج کاروبار ٹھپ شہری گھروں میں دب کر رہ گئے بچے بوڑھے سردی سے ٹرٹھرانے لگے تفصیلات کے مطابق بھمبر اور گرد و نواح میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ دوسری طرف بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی پورے عروج پر ہے یوں شدید شردی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں شدید سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر بازار ویران پڑے ہیں بجلی سے منسلک کاروبار سب سے زیادہ متا ثر ہو رہے ہیں بجلی کے ساتھ وابستہ کاروباری حضرات دو وقت کی روٹی کیلئے سخت پریشان ہیں سردی اور اوپر سے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بچے اور بوڑھے ٹر ٹھراتے اور بیمار ہوتے جا رہے ہیں جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل ترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف سیاسی اور تاجر تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ایک عدد نام نہاد بیان بازی لیڈر بیان جاری کر دیتا ہے جبکہ عملاً لوڈ شیڈنگ کیخلاف کوئی احتجاج نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے بھمبر اور گرد و نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آزادکشمیر بار کونسل لائر فائونڈیشن کی طرف سے چوہدری کرامت اللہ ایڈووکیٹ کو ایک لاکھ کی مالی عانت ممبر بار کونسل چوہدری لطیف ایڈووکیٹ نے ایک لاکھ کا چیک دیا تفصیلات کے مطابق بھمبر کے سنیئر قانون دان چوہدری کرامت اللہ ایڈووکیٹ جو ایک ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور کافی عرصہ سے بیماری کی حالت میں بستر پر ہیں کو آزاد کشمیر بار کونسل لائر فائونڈیشن کی طرف سے ایک لاکھ روپے مالی عانت کی گئی گذشتہ روز ممبر بار کونسل چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ نے بار کونسل لائر فائونڈیشن کی طرف سے ایک لاکھ روپے کا چیک چوہدری کرامت اللہ ایڈووکیٹ کو دیا اس موقع پر سنیئر وکلاء چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ، چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ، چوہدری ظفر محمود ایڈووکیٹ، چوہدری راشد ایڈووکیٹ اور چوہدری بشارت ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد کی ملاقات ایڈمنسٹریٹر بننے پر مبارکباد اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور سے ملاقات کی وفد نے راجہ شاہد انور کو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر بننے پر مبارکباد دی اور انکوعوامی مسائل سے بھی آگاہ کیا وفد میں پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چوہدری گلزا ر احمد ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد صادق، چوہدری گلزار سیالوی ایڈووکیٹ، چوہدری شوکت علی، چوہدری محمد اکرم، چوہدری غلام احمد سمیت دیگر بھی شامل تھے۔

Abdul Malik

Abdul Malik

Shahid Anwar

Shahid Anwar