اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے عمران خان کی شادی پر انکے لیئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوبیہاتا جوڑے کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کی صورت میں شادی کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔
وزیر اطلاعت نے کہا کہ نئی شادی کے بعد عمران خان میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے آج بجلی کا بل ادا کر کے اپنی سول نافرمانی کی تحریک کو ختم کر دیا۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ 1977 تک مدارس ہمارے تھے جنہیں ہم سے چھین لیا گیا اور اب ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیئے ہمیں تمام مدارس کو اپنا بنانا ہے۔