مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 10/1/2015

SHO Ijaz Ahmad

SHO Ijaz Ahmad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) لاڈو سپیکر کا استعمال کرنے والے چار امام مسجد حضرات کے خلاف مقدمات درج، نیواں تھہ سے قاری فاروق، وڈانہ سے قاری حنیف، محلہ گجراں والاسے حافظ نعیم فرار ،بیدیاں سے حافظ عبدالطیف گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کے خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے نماز جمعہ کے دوران بیدیاں میں جامعہ مسجد فاروق اعظم کے خطیب حافظ عبدالطیف کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،جامعہ مسجد مبارک وڈانہ کے خطیب قاری محمد حنیف ، جامعہ مسجد فاطمہ نیواں تھہ کے خطیب قاری فاروق اور محلہ گوجراں والا میں مسجد انصاری محلہ گوجراں والا سے حافظ نعیم کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی ہے، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے لاڈو سپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہے اور اس پابندی پر عمل در آمد کروانا میری ذمہ داری ہے، آئندہ لاڈو سپیکر کا استعمال کیا گیا تو فوری خطیب کو گرفتار کرکے مسجد کے سپیکر بھی قبضہ میں لے لئے جائیں گے، لاڈو سپیکر پر صرف آذاں اور عربی خطبہ دینے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ اگر کسی بھی خطیب نے قانون کی خلاف ورزی کی تو سخت کاروائی کی جائے گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مذہبی جذبات کو ابھارنے والی واک چاکنگ کرنے والے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے قبرستان چھٹیانوالہ کی دیوار پر نا معلوم افراد کی طرف سے مذہبی جذبات کو ابھارنے و لسانی نفرت پھیلانے کیلئے وال چاکنگ کرنے والے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پکی حویلی کے قریب چرس فروخت کرنے والے عبدالجبار گرفتار،دو سو بیس گرام چرس بر آمد ، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے پکی حویلی کے قریب چھاپہ مار کر چرس فروخت کرنے والے عبدالجبارکو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 220گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے،