کراچی (جیوڈیسک) کراچی بار ایسو سی ایشن نے چوہدری تنویر احمد ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف آج یوم سوگ اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جس پر سٹی کورٹ، ملیر کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں وکلا نے ہڑتال کر دی۔
وکلا کی ہڑتال کے باعث سیکڑوں مقمدمات کی سماعت ملتوی ہو گئی۔ مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وکلا کی ہڑتال کے باعث قیدیوں کو جیل سے عدالت نہیں لایا گیا۔