بھارتی ٹیل اینڈرز نے ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف شکست سے بچا لیا

Indian Team

Indian Team

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیل اینڈرز نے ٹیم کو شکست سے بچا لیا، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا، کینگروز نے چار میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

سڈنی میں ہونیوالے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ پانچویں اور آخری روز ہوا جب میزبان آسٹریلوی ٹیم نے 6 کھلاڑی آؤٹ 251 رنز کے ساتھ دوسری اننگز ڈکلئیر کر کے بھارت کر 349 رنز کا ہدف دیا ، سٹیون سمتھ 71 ، برنز 66 اور روجرز 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں بھارت سات وکٹیں گنوانے کے باوجود میزبان حریف کے خلاف ڈٹا رہا، بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز تک سات وکٹ پر 252 رنز بنائے، اوپنر مرلی وجے 80 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ مین آف دی میچ اور سیریز قرار پائے۔