کراچی: بلدیہ ٹائون میں فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے مقامی عہدیدار قتل
Posted on January 10, 2015 By Majid Khan اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Rangers
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدِیہ ٹاون میں فائرنگ کر کے اہلسنت والجماعت کے مقامی عہدیدار کو قتل کر دیا گیا۔
بلدیہ ٹائون کے علاقے چوبیس مارکیٹ کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک دکان کے باہر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حکیم صدیق جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حکم صدیق ، اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر تھے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com