افغان معیشت کا دارومدار غیرملکی امداد پر ہے : رپورٹ

Afghanistan

Afghanistan

جلال آباد (جیوڈیسک) افغانستان کی معیشت 2001ء میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد بہتری کی طرف گامزن ہے۔ افغان معیشت کی بہتری کی طرف گامزن ہونے میں بین الاقوامی امداد کا عمل دخل زیادہ ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ دہائی میں معاشی طور پر حالات بہتر ہونے کے باوجود ملک اب بھی انتہائی غریب ہے اور افغان معیشت کا زیادہ تر انحصار غیرملکی امداد پر رہتا ہے۔