دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے 21 ویں آئینی ترمیم کا بل قومی امنگوں کا آئینہ دار ہے۔چوہدری محمد عمران

Chaudhry Mohammad Imran

Chaudhry Mohammad Imran

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل چیف آرگنائزر مسلم لیگ وکلاء ونگ وضلعی نائب صدر چوہدری محمد عمران کینتھ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 21ویں آئینی ترمیم کی منظوری دینے والوں نے حکومت نہیں 18 کروڑ عوام کے مفاداور محفوظ پاکستان کی حمایت کی ہے۔

اکثریت رائے سے منظوری سے ثابت ہو گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے علاوہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے متحد اور ان کی نظر میں دہشت گردی کاخاتمہ ہی پہلی ترجیح ہے۔

انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے21ویںآئینی ترمیم کا بل قومی امنگوںکاآئینہ دارہے۔تمام سیاسی قوتوںنے آرمی ایکٹ میںترامیم کے لئے متفق ہوکرثابت کردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمہ اور نئی نسل کوپرامن پاکستان دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

قومی ایکشن پلان کی غیرمشروط منظوری اوردہشت گردی کے خاتمہ کے یک نکاتی ایجنڈے پرمتحدہونے کے بعدبعض سیاستدانوںکادوبارہ افراتفری پھیلانے اورقوم کی بجائے ذاتی مفادات کے لئے سیاسی دکانداری لگانے کے بیانات قوم کواصل مسائل سے ہٹانے کے مترادف ہے۔

عمران خان کی سوچ میں مثبت تبدیلی کا آنا خوش آئند ہے اس اسی میں ملک و قوم کا مفادہے لیکن انہیںاب کچھ لوگ ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ افواج پاکستان اور حکومت کی سب سے بڑی تر جیح دہشت گردی کا خاتمہ ہے اس کے لئے سیاستدانوں ، عسکری قیادت اور قوم کا متحد ہونا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بہترحکمت عملی اور پاکستان کی خوش قسمتی ہے۔