پیرمحل ( نامہ نگار ) تحصیل بار پیرمحل کے انتخابات میں رانا عمران منج ایڈوکیٹ کی تیسری مرتبہ بھاری اکثریت سے تحصیل پیرمحل بار کے صدرمنتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبا دپیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی تحصیل پیرمحل بار کو پایہ تکمیل پر پہنچانے پر اہم قدم ثابت ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار محمد قاسم بھٹی سینئر نائب صدر پریس کلب پیرمحل نے رانا عمران منج ایڈوکیٹ کی تیسری مرتبہ کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا ڈاکٹر کشف ریاض اللہ اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کی کاوشوں اور رانا عمران منج ایڈوکیٹ اور جملہ وکلاء اراکین کی دن رات کی کاوشوں سے پیرمحل سیشن ڈویژن کلیئر قر اردیاگیا۔
ان کی کاوشوں سے جلد ہی ایڈیشل سیشن جج کی عدالت کا قیام ممکن ہونے سے پیرمحل کے لاکھوں مکینوں کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر ممکن ہوگی جس کے لیے راناعمران حفیظ منج ایڈوکیٹ کی کامیابی سے جوڈیشل کمپلیکس کے قیام سمیت تمام محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوگا