تلہ گنگ کی خبریں 10/01/2015

Azhar Ali Shah Talagang

Azhar Ali Shah Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ تھا نہ صدر کے ایس ایچ او اظہر علی شاہ کا ایک اور دھماکہ، مقامی ہوٹل سے تین منشیات فروشوں کا گروہ گرفتار کر لیا، ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برامد، پولیس کے مطابق ہوٹل سفید پوش کا ہے جو عرصہ دراز سے اثرو رسوخ سے منشیات فروشی کا دھند کیا جا رہا تھا، منشیات فروش قانون سے بچ نہیں سکتے ایس ایچ او صدر، اہل علاقہ کا ایس ایچ او سمیت تمام ٹیم کو خراج تحسین۔تفصیل کے مطا بق ایک رپو رٹ میں بتا یاگیا ہے کہ میا نوالی روڈ پر سفید پو ش ہو ٹل کی ا ڑ میں منشیا ت کا دھند ہ دھڑلے سے کر رہا تھے لیکن دوسر ی طر ف نئے تعینا ت ہو نے والے ایس ایچ او صدر اظہر علی شاہ جر ائم عنا صروں کے خا تمے کی قسم کھا رکھی ہے اور انہو ں نے گز شتہ روز میا نوالی روڈ پر ہو ٹل پر چھا پہ ما ر کر محمد شر یف ولد محمد اشر ف اور گل بہا ر ولد میر باز قو م اعوان سا کنا ئے تھو ہا محر م خا ن اور با بر خان ولد سجا د خا ن قو م ملک خیل تحصیل الیوری ضلع سواتا ہل علا قہ کو گر فتار کر لیا اور انکے با قی اس مکر وہ دھند ہ میں ملو ث سا تھیو ں کی تلا ش شر وع کر دی ۔ایس ایچ او اظہر علی شاہ نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ تھا نہ صدر کی حدود میں منشیا ت فر وش سمیت تما م جر ائم پیشہ عنا صروں کا خا تمہ کر نا میر ی اولین تر جیح ہے ۔جو بھی عنا صر منشیا ت فر وشی دھندے میں ملو ث ہوا اسکے خلا ف قا نو نی کا روائی ضر ور ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)مقا می صحافی وجنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب تلہ گنگ محمد عمران رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مقا می صحافی وجنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب تلہ گنگ محمد عمران رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ۔ ان کو اس خوشی کے مو قع پر عزیز و اقارب کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات اور دوست احباب نے مبارک با د پیش کی ۔مبا رک باد پیش کر نے وا لوں میںمعر وف چا ئلڈ اینڈ جنر ل فز یشن ڈاکٹر نثار احمد ملک، روزنا مہ ”نئی بات ” کے سر کو لیشن منیجر ملک خا لد بڈ ھیا ل ،سینئر نائب صدر تلہ گنگ پریس کلب ملک ارشد کوٹگلہ ، کالم نگارملک عارف ادلکہ، صدر تحصیل پریس کلب تلہ گنگ لیا قت اعوان ، کالم نگارملک عامر نواز،جنرل سیکرٹری تلہ گنگ پریس کلب قاضی عبدالقادر ، محرر تھا نہ سٹی ملک خرم ، ڈاکٹر محی الدین،ثقلین جعفری،ایم کامران سلیم و دیگر تحصیل پریس کلب اور تلہ گنگ پریس کلب کے عہدیدارون و ممبران ،ڈاکٹرز، ٹیچرز او ر دیگر کثیر تعداد دوست احباب نے میں مبارک باد پیش کی اور دعا ؤں سے نوازا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ میانوالی روڈ پر ڈھوک پٹھان کے قریب ہائی ایس اورمزدا ٹرک میں تصادم ،ایک مسافر جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے تین زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ سے پشاور جانے والی ہائی ایس مسافر کوچ نمبری RLD 1139جب ڈھوک پٹھان کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک نے اوور ٹیکنگ کے دوران کوچ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں مسافر کوچ میں سوار ایک مسافر محمد اسحاق ولدمحمد خان ساکن کوٹسارنگ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ڈرائیورعبدالغفورپشاور،برکت علی ,جاوید ،ممتاز , پھل بہار ساکنائے تھوہا محرم خان ،محمد عثمان کوٹسارنگ ،عبدالغفور ترگڑ،احمد خان نرگھی زخمی ہو گئے جن میں عبدالغفور،احمد خان اور پھل بہار کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جبکہ باقی معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔حادثہ شدید دھند کی وجہ سے پیش آیا ۔دریں اثناء تلہ تھوہا محرم خان کی ڈھوک جبی قاضیاں کا ڈرائیور زاہد حسین ولد امیر سلطان کار کے حادثہ میں موقع پر جاں بحق ہو گیا۔وہ تلہ گنگ سے واپس اپنے گھر ڈھوک جبی قاضیاں جا رہا تھا کہ جھاٹلہ فلنگ سٹیشن کے قریب اس کی کار سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجے میں زاہد حسین فوت ہو گیا۔متوفی ڈرائیور کو نماز عشاء کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) چوروں نے تلہ گنگ شہر میں انت مچا دی ،ایک ہی رات میں درجن بھر دکانوں کے تالے ٹوٹ گئے ،لاکھوںکا نقصان ،ڈی پی او کو تبدیل کیا جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہرمیں چوروں کا راج جاری ہے ۔گزشتہ رات بھی نا معلوم چوروں نے کیپٹل بک ڈپو سے 20ہزار ،آصف میڈیکوز سے50ہزار،ملک جمیل سائیکل ورکس سے21ہزار،المدینہ موبائل سے ہزاروں روپے مالیت کے کارڈ اور موبائل فونز،حاجی سیفل کولڈ بار سے 5ہزار تالے توڑ کر اُڑا لئے ۔اس دوران چوکیدار محمد خان نے چوروں کو دیکھا تو اُس کو گاڑی میں ڈال کر ویرانے میں پھینک گئے ۔عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب سے ڈی پی او چکوال کو فوری ضلع بدر کرنے اور کسی ایماندار افسر کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کاخاتمہ کیا جا سکے۔