غیر ملکی سفیروں کا پشاور آرمی پبلک سکول کا دورہ

Foreign Ambassadors Peshawar

Foreign Ambassadors Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) نو مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سفیروں کے وفد نے گورنر ہاؤس میں گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عابسی سے ملاقات کی۔

وفد میں سعودی عرب، عرب امارات، برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک کے سفیر شامل تھے۔ ۔گورنر سے ملاقات میں غیرملکی سفیروں نے آرمی پبلک سکول پر حملے کی مذمت کی اور شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے سفیروں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری متحد ہو کر دہشتگردی کے خلاف اقدامات کرے۔ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو دہشتگردوں کے خلاف متحد کر دیا ہے۔ دہشتگردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ غیر ملکی سفیروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا بعدازاں غیرملکی سفیر آرمی پبلک سکول بھی گئے۔ پاک فوج کی جانب سے سفیروں کو آرمی پبلک سکول پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ۔وفد نے سی ایم ایچ کا دورہ بھی کیا اور زخمی بچوں کی عیادت کی۔