جلالپور جٹاں: 2 منشیات فروش گرفتار 6 کلو سے زائد چرس برآمد

DRUGS

DRUGS

جلالپور جٹاں (جیوڈیسک) ہزاروں روپے وٹک، 2 پستول اور ڈیجیٹل کنڈا بھی قبضہ میں لے لیا گیا 2 منشیات فروش گرفتار، 6 کلو سے زائد چرس اور ہزاروں روپے کی وٹک برآمد کر لی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں مجاہد عباس نے دوران پریس کانفرنس بتایا کہ پولیس نے چھاپہ مار کر منشیات فروش محمد نیاز عرف نیازا کو نئی آبادی سے گرفتار کر کے اس سے ڈیجیٹل کنڈا 5200، گرام چرس،33 ہزار کی نقدی وٹک،253 گرام افیون اور دو 30 بور پستول برآمد کر لیے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروخت کررہا تھا۔ دریں اثنا سٹی پولیس نے ماجد سے گیارہ سو گرام چرس برآمد کرلی اور گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔