مختلف مقامات سے نوجوان سمیت 2 افراد کی نعشیں برآمد

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) مختلف مقامات سے دو نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ گوہد پور چوک سے 55 سالہ نامعلوم لاوارث شخص کی نعش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی لگتا ہے اور اسکی موت سردی کی شدت کے باعث ہوئی ہے۔ دوسری طرف تھانہ ڈنگہ کے گاؤں جانی چک سے اٹھارہ سالہ نوجوان ابوبکر کی نعش ملی ہے جس کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور نعش کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا تھا۔ تھانہ ڈنگہ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔