ملتان: سینٹرل جیل میں بم کی اطلاع، سرچ آپریشن بعد کلیئر قرار

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) نا معلوم شخص نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کر کے بم کی اطلاع دی۔ جس پر جیل کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور ریسکیو اداروں، پولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کر لیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سینٹرل جیل میں سرچنگ کا عمل شروع کر دیا۔ دو گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد جیل کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے والے نا معلوم شخص کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔