راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے رہنمائوں سردار منصور خان، نعیم سلطان کیانی، غلام علی خان عاقل ستی نے امام بارگاہ پر خود کش دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں
مگر حکومت دہشت گردی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ ابھی قوم پشاور کے سانحہ کے دکھ میں ڈوبی ہوئی تھی کہ دہشت گردوں نے ایک اور مذموم کارروائی کرکے ہمارے جسم کو زخمی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو باہم متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔