لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام اورنٹیشن ڈے اور وائٹ کورٹ تقریب کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام نئے طلباء و طالبات کا اورینٹیشن ڈے کا نعقاد کیا گیا جس میں ایم بی بی ایس گریجویٹ 2020ء کے طلباء و طالبات کو وائٹ کورٹ سے نوازا گیا اس موقع پر ١ورینٹیشن ڈے کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل و میڈیکل کالج کراچی کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے میڈیکل اسٹوڈنٹس کے نئے طلباء و طالبات سے کہاکہ شعبہ طب ایک وسیع شعبہ ہے

اس شعبے میں آئے دن نئی تحقیق بیدار ہوتی رہتی ہے لہذا انہوں نے طلباء و طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تعلیم انتہائی دیانتداری اور لگن سے انجام دیں کیو نکہ مسیحائی انسانی خدمت کے ساتھ عبادت کا بھی درجہ رکھتی ہیں وائٹ کورٹ کا تقدس آپ کو نہ صرف معاشرے کا بہترین انسان بلکہ آپ کے مستقبل کو بھی تابناک بنا نے کی ضامنت ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت نیشنل ہسپتال کے کنونش سنیٹر میں لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی میں نئے میڈیکل اسٹوڈنٹس کی تعارفی اور انہیں وائٹ کورٹ پہنانے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

تقریب سے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل و ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو ،کالج کی کنٹرولر اکیڈمک ایڈمنسٹریشن و ریسرچ ڈاکٹر شاہینہ آکبانی ،ایل این ایچ کے شعبہ ناک کان و حلق کے سربراہ ڈاکٹر شکیل عاقل نے بھی خطاب کیا اس موقع پر طلباء و طالبات ،والدین گورنگ باڈی کے ممبران ،کالج کے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران موجود تھے ڈاکٹر سلمان فریدی نے نئے میڈیکل اسٹوڈنٹس سے کہاکہ آپ قوم کے معمار ہیں آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ ایک اچھے ڈاکٹر بننے کے ساتھ ایک اچھت اور نیک انسان بنیں اپ کی عادات و اخلاق سے ہی آپ کا بلکہ آپ کے والدین اور اپ کے مادر علمی کا بھی نام روشن ہوگا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل و ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے کہاکہ لیاقت نیشنل میڈیکل کالج ایک مختصر مدت میں شعبہ طب کے تعلیم کے فروغ میں پاکستان کا نامور ادارہ بن چکا ہے

ہمارے کالج کا موٹو شعبہ طب کے تعلیم کے فروغ کے ساتھ مستقبل کے ڈاکٹرز کو جدید تحقیق کے مواقع بھی فراہم کرنا ہے تاکہ ہم اپنے معاشرے میں بہتر مسیحا پیدا کرسکیں ۔تقریب سے اپنے خطاب میں لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کی کنٹرولر اکیڈمک ایڈمنسٹریشن و ریسرچ ڈاکٹر شاہینہ آکبانی نے نئے میڈیکل اسٹوڈنٹس اور والدین کو کالج کی خصوصیات اور نمایاں کامیابیوں سے آگاہ کیا اس موقع پر لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کی فائنل ائر کی طالبہ فریال رضا عابدی نے شرکائے تقریب کو کالج میں اپنے گزارے ہوئے پانچ سال اور تجربات سے آگاہ کیا۔

LIAQUAT NATIONAL MEDICAL COLLEGE

LIAQUAT NATIONAL MEDICAL COLLEGE