کوئٹہ میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ، اہلکار محفوظ رہے

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، دھماکے کی آواز دور دورتک سنی گئی ، پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ نیو سریاب کی سکینڈ موبائل مستونگ روڈ پر معمول کے گشت پر تھی کہ گورنمنٹ لیبارٹری کے قریب سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم دہشت گردوں نے پہلے قومی شاہراہ پر سڑک کنارے نصب بم کو ریموٹ کنڑول سے اڑا دیا۔

جس سے زوردار دھماکہ ہوا ، دھماکے سے سڑک کے کنارے 2 فٹ گہرا اور 5 فٹ چوڑاگڑھا پڑگیا۔ پولیس کی گاڑی کی فرنٹ سکرین ٹوٹ گئی تاہم موبائل میں موجود پولیس اہلکار معجزانہ طورپر محفوظ رہے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق ریموٹ کنڑول بم میں 8 کلو دھماکہ خیزمواد استعمال کیا گیا۔