کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک تکمیل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور مسلم لیگ(ن) کراچی کمیٹی کے رکن خواجہ سلمان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا نظریاتی رشتہ ہے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کو گناہ عظیم تصور کرتا ہوں ،پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی عوامی نمائدہ جماعت ہے اور عوام ہمارا اثاثہ ہیں ۔مسلم لیگ(ن) مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور سرکاری اور نجی اداروں میںفرائض انجام دینے والے ملازمین کو مستقل کرانے کی جدو جہد اور عملی کوششوں میں مصروف ہے اور انشا اللہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کے مزدوروں کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لائیں گے
ان خیالات کا اظہارتحریک تکمیل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور مسلم لیگ(ن) کراچی کمیٹی کے رکن خواجہ سلمان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے جنرل سیکریٹری احمد حسین کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف اداروں کی مزدرو تنظیموں کے سینکڑوں ملازمین نے مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
خواجہ سلمان نے کہاکہ میاں نواز شریف کا عزم پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی ہے اور انشااللہ ہم پاکستان کو ترقی دیکر ملک میں بسنے والے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں لوگوں تک ترقی کے ثمرات اُن کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے خواجہ سلمان نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اور ہمارے قائد میان نواز شریف پر عوام کا اعتماد تابناک مستقبل کی ضمانت ہے انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری اداروں میں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی جد وجہد جاری ہے اورمزدروں اور محنت کشوں کے تعائون سے پاکستان بھر کے تمام اداروں کے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائیگا ۔