لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ، پاک سر زمین پر دہشت گردوں کو کوئی جائے پناہ نہیں ملی گی۔
جاتی امرا رائے ونڈ میں وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی اور امن و امان پر تبادلہ خیال ہوا اور دہشت گردوں کے خلاف سخت اور تیز ترین کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ، آپریشن ضرب عضب کامیابیاں سمیٹ رہا ہے ، پارلیمنٹ میں اکیسویں آئنی ترمیم کی منظوری سیاسی جماعتوں کی دہشت گردی کے خلاف یکسوئی کی مظہر اور قابل تحسین اقدام ہے ۔