کروڑ لعل عیسن کی خبریں طارق پہاڑ سے 11/01/2015

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) اولیاء اللہ نے آقائے دوجہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سچے دین کی ترویج و اشاعت کے ذریعے پیغام پہنچایا۔ آپۖ کی ولادت با سعادت کے صدقے 70 ہزار بیٹے پیدا ہوئے اور ظلمت کے اندھیروں میں اجالا ہوا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے حاجی غلام فاروق کھیارا کے ہاں منعقد جلسہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۖ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ میں گڑگڑا کر اور آپۖ کے نواسے نے کربلا میں سر کٹا کر اسلام کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے اندھیروں میں اجالا ہوا اور ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے۔ ہمیں حدود و قیود میں رہتے ہوئے میانہ روی کا عمل جاری رکھنا ، میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاکیزہ ایام میں گانا بجانا غل گپاڑہ ، مستورات کا بازاروں میں آنا سراسر حرام ہے۔ بھنگ شراب کے نشوں میں بد مست لوگوں کو تعویز دینے اور دم درود کرنے والے پیرو! شرم کرو۔ عمل سے ہی زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی۔ انسان کی عزت خان ، چوہدری ، ملک ، تھند ، جھکڑ اور سواگوں کی خوش آمد میں نہیں بلکہ تقویٰ اور پاکیزگی میں ہے۔ ہمیں ان لوگوں کی خوش آمد کی بجائے خدا اور اس کے رسولۖ کی خوش آمد کرنی چاہیئے۔ تمام انبیاء کرام عظمت والے ہیں۔ لیکن تاریخ انبیاء میں اس شان اور عظمت کے ساتھ کسی نبی کا میلاد نہیں منایا گیا۔

حضور نبی کریمۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سچے غلاموں حضر صدیق اکبر ، حضرت عمر فاروق ، حضرت عثمان غنی ، حضرت علی المرتضیٰ ، حضرت داتا علی ہجویری ، حضرت فرید الدین مسعود شکر گنج ، حضرت شاہ شمس تبریز ، حضرت نور محمد مہاروی ، حضرت حمید الدین سیالوی ، حضرت مہر علی گولڑوی ، حضرت خواجہ غلام حسن سواگ ، حضرت لعل عیسن نے آقائے دوجہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سچے دین کی ترویج و اشاعت کے ذریعے پیغام پہنچایا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آج ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چل کر اپنی زندگیاں گزاریں تو ہمیشہ کامیابی و کامرانی ہمارے قدم چومے کی۔ جن قوموں نے اپنے اسلاف کو چھوڑا وہ ذلیل و رسواء ہوئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) رسالہ نظام خلافت راشدہ اور اس کی فوٹو کاپیوں کی تقسیم کرنے پر پولیس تھانہ کروڑ نے محمد فاروق ولد ربنواز سامٹیہ ٹبی کلاں کے خلاف 295A کا مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رسالہ میں ایک مسلک کے خلاف نفرت انگیز مضمون تحریر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) پولیس تھانہ کروڑ نے فور شیڈول کے ملزم کو علاقہ سے غائب ہونے پر ان کے خلاف 11-EE کا مقدمہ درج کر لیا۔ فور شیڈول کا ملزم سیف الرحمن سکنہ بستی سبحانی سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے چیک کرنے پر غیر حاضر پایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) گزشتہ روز حادثہ کے شکار ہونے والی بس کے ڈرائیور کی مدعیت میں ریلوے پھاٹک کے ملازم اور انجن ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق الجنید کمپنی کی بس نمبر LES2963 گزشتہ روز بھکر سے صادق آباد جا رہی تھی کہ لیہ روڈ پر ریلوے پھاٹک کھلا ہونے اور شدید دھند کے باعث ریلوے انجن کی زد میں آ کر تباہ ہو گئی جس میں سوار 30 افراد میں سے 9 زخمی ہوئے تھے۔ بس ڈرائیور نجیب الرحمن ولد عبدالرحمن ارائیں سکنہ ملتان نے کروڑ تھانہ میں ریلوے پھاٹک کے ملازم مشتاق حسین اور انجن ڈرائیور محمد ہارون کو قصور ورا ٹھہراتے ہوئے 337-HI اور 337GI کا مقدمہ درج کروا دیا۔