کراچی: نارتھ ناظم آباد، واحد کالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد واحد کالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے سرچ آپریشن کیلئے علاقے کے راستوں کو بند کرکے تلاشی کا عمل جاری کررکھا ہے۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔