لاہور کے مشنری اسکولز 19 جنوری سے کھلیں گے

Missionary Schools

Missionary Schools

لاہور (جیوڈیسک) موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد ملک بھر کے اسکول تو آج کھل جائینگے مگر لاہور کے مشنری اسکولز سیکیورٹی انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث 19 جنوری سے کھلیں گے۔ذرائع کے مطابق لاہور کے مشنری اسکولز آج کی بجائے 19 جنوری سے کھلیں گے، اسکول کھلنے میں تاخیر سکیورٹی انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث کی گئی۔