جکارتا (جیوڈیسک) پندرہ روز قبل بحرِ جاوا میں گرجانے والے ائر ایشیا کے جیٹ طیارے کا ڈیٹا رکارڈر سمندر سے نکال لیا گیا ہے، جبکہ کاک پِٹ وائس رکارڈر کو تلاش کرنے کی کوشش اب بھی جاری ہیں۔
گزشتہ روز ایئر ایشیا کے طیارے کے ملبے کی تلاش کرنے والے سرچ اور ریسکیو مشن کے سربراہ بامبانگ سولیسٹویو نے بتایا تھا کہ انڈونیشیا کے غوطہ خوروں نے ایئر ایشیا کی پرواز کے بلیک باکس کا پتا لگا لیا ہے۔ آج انہوں نے بتایا کہ بلیک باکس کےاُس حصہ کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،جو فلائٹ ڈیٹا رکارڈر کہلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاک پِٹ وائس رکارڈر کو تلاش کرنے کی کوشش اب بھی جاری ہیں۔ بامبانگ سولیسٹویو کا کہنا تھا کہ رکاڈر سمندر کی تہہ میں طیارے کے ملبے کے نیچے دفن ہیں ایئر ایشیا کا یہ طیارہ جس پر 162 افراد سوار تھے، 28 دسمبر کو انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے سنگاپور جا تے ہوئے خراب موسم میں لاپتا ہوگیا تھا۔
دوسری جانب سمندر سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 48 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔