کراچی :لنک روڈ ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سپر ہائی وےلنک روڈ پر ہونے والے حادثے کا تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے لنک روڈ حادثہ کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس اور ٹینکر مالک بھی فرار ہیں۔ مقدمہ شعیب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ڈرائیور اور مالک کے خلاف درج کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ بس میں ایمرجنسی گیٹ کا نہ ہونا اور ضرورت سے زائدہ سیٹیں اموات کی وجہ بنی ہیں۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جاَئے گا۔ 12 سوختہ لاشیوں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔