خطرناک ترین بر فیلی پہاڑی پر نڈر امریکی کھلاڑی کی اسکی انگ

Skiing

Skiing

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) خطرناک ترین بر فیلی پہاڑی پر نڈر امریکی کھلاڑی نے اسکی انگ کے مزے لوٹے۔عام طور پر دنیا بھر میں بر فیلی زمین پر اسکی اننگ کرتے ہوئے توازن کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

لیکن الاسکا کی اس خطرناک ترین چوٹی کے تو کیا ہی کہنے ہیں جہاں سے اسکی انگ کا مظاہرہ نا ممکن نظر آتا ہے۔ جناب ہر ناممکن کام کو ممکن بنانے والے ہی تو حقیقی کھلاڑی ہوتے ہیں، ایک ایسے ہی جانباز سے آپ کی ملاقات کرواتے ہیں جس نے عمودی طرز کی خطرناک ترین چوٹی پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ کوڈی ٹاؤن سینڈ نے الاسکا کی کی بر فیلی پہاڑوں پرمحض پانچ فٹ چوڑے راستے پر اسکی اننگ کرتے ہوئے سرکنا شروع کیا توایڈونچر کے مزے لوٹتے ہوئے کامیابی سے زمین تک پہنچ گیا۔ٹھیک کہتے ہیں مہارت ہو تو ایسی!!!