نیٹو میں مشرقی یورپ کے ممالک کی شمولیت سے یورپی سلامتی کا نظام بگڑ گیا: گوربا چوف

Mikhail Gorbachev

Mikhail Gorbachev

ماسکو (جیوڈیسک) سوویت یونین کے سابق صدر میخائیل گورباچوف نے کہا ہے کہ نیٹو میں مشرقی یورپ کے ممالک کی شمولیت سے یورپی سلامتی کا نظام بگڑ گیا ہے۔

جرمن جریدے ’’شپیگل‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے میخائیل گورباچوف نے کہا کہ 1975 میں ہیلسنکی میں کئے گئے معاہدے کی بدولت یورپی سلامتی کا نظام نیٹو میں مشرقی یورپ کے ممالک کی شمولیت سے تباہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی طرف سے نیا سلامتی نظام قائم کئے جانے سے متعلق تمام تجاویز کو مغربی یورپ کے ممالک مسترد کرتے رہے تھے، اب اس بات کے نتائج روس اور مغربی یورپ کے درمیان موجود کشیدگی کی شکل میں سامنے آ گئے ہیں۔