اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں کل بارش ہو گی: محکمہ موسمیات

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ منگل اور بدھ کو اسلام آباد، بالائی پنجاب کے لاہور، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژنوں، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہو گی۔

مری، گلیات ،پارہ چنار ،مالاکنڈ ڈویژن ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ موسم سرما کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے ہونے کی توقع ہے۔ جنوری میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ، سکردو میں منفی سات، اسلام آباد میں دو ،لاہور پانچ، کراچی چودہ ، پشاور چار ، کوئٹہ منفی دو ، مری صفر ، مظفرآباد میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔