شمال مشرقی بلوچستان کے علاقے بدترین خشک سالی کی لپیٹ میں

Drought

Drought

کوئٹہ (جیوڈیسک) شمال مشرقی بلوچستان میں خشک سالی کے باعث لاکھوں ایکڑ بارانی زمین پرگندم کی کاشت نہیں ہوسکی جس کے باعث رواں سال بلوچستان میں بڑے پیمانے پر گندم اور آٹے کی قلت کا سامنا ہو گا۔

محکمہ زراعت کے مطابق جن علاقوں میں گندم کاشت کی گئی تھی وہاں بھی بارش نہ ہونے کی وجہ سے فصل ضائع ہو گئی۔ بارانی زمینوں پر گندم کی کاشت کا سیزن بھی گزر گیا ہے۔

لاکھوں ایکڑ زمینیں بنجر رہ گئی ہیں جس کے باعث ہزاروں کاشت کار نہ صرف بے روزگار ہو گئے بلکہ بڑے پیمانے پر رواں سال گندم اور آٹے کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔