کابل (جیوڈیسک) افغانستان کی نئی کابینہ کی تشکیل ہوگئی ہے۔ نئی کابینہ میں 25 وزراء شامل ہیں۔ افغان وزراء کی باضابطہ منظوری کے لیے فہرست پارلیمنٹ بھیجوائی جائے گی۔کابل میں صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں نامزد وزراء اور ان کے عہدوں کا اعلان کیاگیا۔
نئی کابینہ میں چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور صدر اشرف غنی کے منظورنظر افراد شامل ہیں۔ افغان نیشنل آرمی کے چیف آف اسٹاف شیرمحمد کریمی کووزیردفاع نامزدکیاگیاہے۔ نورالحق علمی کو وزیرداخلہ اور صلاح الدین ربانی کو وزیرخارجہ نامزد کیا گیا ہے۔