کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن اور لیاری میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پولیس اہلکار اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون ایک نمبر کے قریب فائرنگ کر کے رئیس احمد کو قتل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق مقتول کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا۔ لیاری میں نیا آباد کے قریب میں فائرنگ کر کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہلکار عبدالحمید کو قتل کردیا گیا۔
رابطہ کرنے پر اے آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد نے بتایا کہ مقتول آئی جی ہاوس سے ڈیوٹی ختم کر کے واپس آرہا تھا جب اسے ٹارگٹ کیا گیا۔ شاہ بیگ لین اور بغدادی میں فائرنگ اور تشدد کر کے 2 افراد کو قتل کردیا گیا تاہم ان کی شناخت ہوسکی۔