واشنگٹن (جیوڈیسک) ہیکرز نے سینٹ کام کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے بعد اس پر امریکی فوجیوں کے لیے پیغام چھوڑا ہے کہ ہم آرہے ہیں محتاط رہو۔
ہیکرز نے سینٹ کام کے اکاؤنٹ سے تصاویر پر مشتمل کئی ایسے ٹوئٹ بھی کیے ہیں جن میں درجنوں امریکی فوجی افسران کے ٹیلی فون نمبرز، ای میل ایڈریس اور رہائشی پتے موجود ہیں۔
سینٹ کام حکام نے اکاؤنٹ پر ہیکرز کے حملے کی تصدیق کی ہے۔ حملے کے نصف گھنٹے کے اندر ہی ٹوئٹر اور یوٹیوب اکاؤنٹ کو بند کردیا گیا تھا۔ جو ابھی تک بحال نہیں ہوئے۔