ٹرینوں کی تاخیر کا سلسلہ جاری

Trains

Trains

لاہور (جیوڈیسک) کراچی اور کوئٹہ سے گزشتہ روز بھی حسب معمول لاہور آنے والی بعض ایکسپریس ٹرینیں گھنٹوں تاخیر سے اپنی منزل مقصود پر پہنچیں جس سے مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا، عوام ایکسپریس 11 گھنٹے، جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ، کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس 7 گھنٹے 30 منٹ، بزنس ایکسپریس 12 گھنٹے اور تیز گام 2 گھنٹے لیٹ پہنچی۔