شالامار ہسپتال 6 بچوں کو آپریشن کیلئے امریکہ بھجوائے گا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) شالامار ہسپتال کے شعبہ چلڈرن ریکنسٹرکٹو سرجری کے زیر اہتمام 6 بچوں کو آپریشن اور جدید علاج کیلئے امریکہ بھجوایا جا رہا ہے۔ ان بچوں میں نادیہ، مریم مبین، مروہ ہمایوں، سید حسن موسیٰ، سیدہ حیا فاطمہ اور ماہ جبیں شامل ہیں۔

اس حوالے سے شالا مار ہسپتال کے چوہدری احمد سعید آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفر نس کے دوران شعبہ چلڈرن ریکنسٹرکٹو سرجری کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسز حشمت آفندی، چیف آپریٹنگ آفیسر پروفیسر احمد وسیم یوسف اور جی ایم مارکیٹنگ عثمان سلمان نے میڈیا کو بچوں کے امریکہ میں علاج کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔