پبلک پارک میر پور بٹھورو جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گیا

Public Park

Public Park

میرپور (جیوڈیسک) انتظامی نااہلی اور منتخب نمائندوں کی بے حسی کے باعث میرپور بٹھورو کا پبلک پارک جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گیا، بچوں کیلئے لگائے گئے جھولے چرا لیے گئے جبکہ پارک مین گیٹ اور چار دیواری سے بھی محروم ہوگیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر تو پہلے ہی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا تھا لیکن اب شہر یوں کیلئے موجود تفریحی پارک بھی زبوں حالی کا شکار ہو رہا ہے، پارک میں جا بجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ شہریوں کیلئے پینے کے پانی اور واش روم کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے

پارک میں لگائی گئی قیمتی گھانس موثر دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اجڑ گئی ہے ، شام ڈھلتے ہی شہر بھر سے چرسی اور شرابی پارک کا رخ کرنے لگتے ہیں، شہریوں نے سیکیورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث پارک کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کو فوری نوٹس لیکر پبلک پارک میں صفائی اور سیکیورٹی کے انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر موثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو تفریح کیلئے دیگر شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔