لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اپنی بیٹی کو مقامی اسکول سے نکال لیا ہے تاہم انہوں نے بیٹی کو لندن بھیجنے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک کے سارے بچے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں، ان کی سیکیورٹی کو سنگین خدشات ہیں لیکن وی ڈرنے والی نہیں۔
ان کا ملک چھوڑ کر پردیس جانے کا کوئی ارادہ نہیں اور ان کے بچے بھی یہیں پڑھیں گے۔ ہماری بیٹی کو دھمکیوں کے بعد اسکول سے صرف اس لیے نکالا کہ اس کی وجہ سے دوسرے بچوں کی زندگی خطرے میں نہ پڑے۔
بیٹی کو اسکول سے نکالنے کا مقصد دیگر بچوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔