بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، امجد وڑائچ

Gas

Gas

گوجرہ (جیوڈیسک) پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چیئرمین چوہدری امجد علی وڑائچ نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی غیر علانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کا کچومر نکال دیا ہے جبکہ ملکی معیشت تباہ اور بے روزگاری میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ 92 کے مختلف دیہات کے دورے کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امجد وڑائچ نے کہا کہ سوئی گیس کی بندش کے باعث گھروں کے چولہے بند ہو چکے ہیں، سارا سارا دن سوئی گیس نہ آنے کے باعث غریب عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔