واں بھچراں (جیوڈیسک) متعدد تعلیمی اداروں کی چار دیواری سرے سے موجود ہی نہیں، والدین خوف میں مبتلا 26 روزتک بند رہنے کے بعد تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا آغاز ہو گیا ہے، واں بھچراں سمیت ضلع میانوالی کے بیشتر سکولوں میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات نے ضلعی محکمہ تعلیم کی ناقص کا ر کردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
ایک طرف تو حفاظتی انتظامات کو فول پروف بنانے کے دعوے ہیں تو دوسری جانب ایلمنٹری سکول مرمنڈی۔ ایلمنٹری سکول چک نمبر 2ایم بی سمیت متعدد ایلمنٹری اور متعددپرائمری سکولوں کی سرے سے چاردیواری سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ درجہ چہارم کے ملازمین کواوپر بھیجی گئی رپورٹس میں سکیورٹی گارڈ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دیواریں اونچی کرنے اور خار دار تار لگانے کا کام بھی مکمل نہیں ہو سکا۔ والدین نے سرکاری سکولوں کے ناقص حفاظتی انتظامات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔