بھکر (جیوڈیسک) سابق امیدوار پی پی 48 ملک نذر عباس کہاوڑ نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا۔ سیا سی رہنمائوں کے درمیان ملاقاتیں معمول کی بات ہیں، افواہیں پھیلانے والے باز آجائیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی قیادت اور کارکنان نے جس طرح کی محبتوں سے نوازا اس کو فراموش کرنا نا ممکن ہے۔
سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ان میں آئندہ کی سیاسی صورتحال پت تبادلہ خیال بھی ہوتا رہتا ہے لیکن ان ملاقاتوں کا مقصد کسی گروپ میں شمولیت نہیں ہوتا۔ میں آج بھی پاکستان عوامی تحریک میں ہوں اور مستقبل کے سیا سی فیصلے پارٹی کی پالیسی کو مدنظر رکھ کر کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک اپنی سیاست علاقائی خوشحالی اور ترقی کے لئے کی ہے۔ آئندہ بھی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جدوجہد کرتا رہوں گا اور اپنے احباب کے مشورے سے تمام سیاسی فیصلے کرونگا۔