گوہاٹی (جیوڈیسک) اولمپکس کی برانز میڈلسٹ باکسرمیری کوم کے دل اور دماغ میں ریٹائرمنٹ کی جنگ شروع ہو چکی ہے، ان کا کہنا ہے کہ دو ہزار سولہ میں ریو اولمپکس کے بعد وہ کھیل سے علیحدگی کا ارادہ رکھتی ہیں
ابھی انہوں نے اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے مگر شاید اس کے بعد انہیں ایکشن میں نہ دیکھا جا سکے۔ میری کوم کا کہنا ہے کہ ٹریننگ ان کیلئے بہت زیادہ اہم ہے اور بھارت کیلئے میڈلز جیتنے کی خاطر ان کی اس پہلو پر مکمل توجہ مرکوز ہے کیونکہ وہ ان لوگوں کو دیکھ کر دکھی ہوجاتی ہیں جو اہلیت کے باوجود میڈلز جیتنے سے محروم ہیں۔