کراچی (جیوڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انتظامیہ نے کراچی کے ملازمین کو بھی دسمبر کی تنخواہوں کے نصف چیک جاری کر دیے جبکہ باقی نصف تنخواہ 18جنوری کو جاری کی جائے گی۔
پی آئی اے کے انتظامی افسرکے مطابق مذکورہ افسر کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ پی آئی اے میں 5 سے گروپ 10 تک کے ملازمین کی تعداد 7ہزار ہے۔ جنہیں 9جنوری کو آدھی تنخواہ کے چیک جاری کئے گئے تھے جبکہ باقی نصف تنخواہ 18جنوری کو جاری کی جائے گی۔
پی آئی اے میں ساساایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے بتایاکہ قومی ادارے کی تباہی کے ذمے داروں اور نصف تنخواہ نا منظور کے حوالے سے پیر کو احتجاج بھی کیا گیا اور ملازمین میں ہینڈبل بھی تقسیم کیے گئے جس میں آدھی تنخواہ نہ لینے کے حوالے سے ملازمین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ان رہنماؤں نے بتایا کہ ایک طرف پی آئی اے میں لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہوں پر منظور نظر افراد کو تعینات کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب ادارے کے ملازمین کو وقت پر تنخواہوں کی ادائیگیاں بھی نہیں کی جارہی جو ملازمین کے ساتھ ظلم ہے۔