فیصل آباد (جیوڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کہا ہے کہ 2015ء کے اختتام تک پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کا 3 ارب پاؤنڈ کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔
فیصل آباد میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر برطانوی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو برآمدات کے لحاظ سے برطانیہ پانچواں بڑا ملک ہے، 100سے زائد برطانوی کمپنیاں یہاں کاروبار کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 3ارب پاؤنڈ کا ہدف رواں سال کے آخر تک حاصل کر لیا جائے گا، اس سلسلے میں فیصل آباد کے صنعتی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔