ائیر ایشیا کے طیارے کا ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پِٹ وائس ریکارڈر سمندر سے نکال لیا گیا

Air Asia Data Recorder

Air Asia Data Recorder

جکارتہ (جیوڈیسک) بحیرہ جاوا میں گرنے والے ائیر ایشیا کے طیارے کا ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پِٹ وائس ریکارڈر سمندر سے نکال لیا گیا۔ جسے تجزیہ کے لیے جکارتا لایا جائے گا۔

حکام کے مطابق تمام معلومات کا پتہ لگانے میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ ائیر ایشیا کا طیارہ ایک سو باسٹھ افراد کے ساتھ انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے سنگاپور جاتے ہوئے خراب موسم کی وجہ سے سمندر میں گر گیا تھا۔

سمندر سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک اڑتالیس لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔