خام تیل کی فی بیرل قیمت 46 ڈالر پر آ گئی

Oil

Oil

نیویارک (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں کاروبار کے دوران خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں ایک ڈالر، تریسٹھ سینٹ فی بیرل کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد عالمی قیمت چھیالیس ڈالر، تہتر سینٹ فی بیرل پر آگئی ہے۔

جو مارچ 2009 کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی کم ترین قیمت ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اب تک پچاس فیصد سے زائد کی کمی ہو چکی ہے۔