جرمنی میں نسل پرستوں کا مسجد پر حملہ، دیواروں پر صلیب کے نشان بنا ڈالے

Germany

Germany

برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں نسل پرستوں نے مسجد پر حملہ کرکے مسجد کے مختلف حصوں پر صلیب کے نشان بنا دیئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی کے شہر بون میں متعدد نسل پرستوں نے ترک اسلامی اتحاد کی مسجد پر خفیہ کیمروں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حملہ کر دیا اور مسجد میں داخل ہو کر مسلمانوں کے خلاف نعرے لگائے حملہ آوروں نے مسجد کی مختلف دیواروں پر صلیب کے نشان بھی بنا دیئے۔

واضح رہے کہ نسل پرستوں نے ایک ماہ قبل بھی مذکورہ مسجد پر حملہ کیا تھا‘ پولیس نے خفیہ کیمروں کی ویڈیو تحویل میں لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔