افغانستان میں سرد موسم کے باعث بھیڑیں پالنے والے کسان مشکلات کا شکار

 Sheep in Afghanistan

Sheep in Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں شدید سردی کے باعث بھیڑ بکریاں پالنے والے کسان اور زمیندار بھی شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی سے تباہ حال ملک میں آمدورفت میں دشواری کے سبب اناج ایک جگہ سے دوسری پر منتقلی میں مسائل درپیش ہیں۔

سردی نے سرسبزو شاداب میدانوں کی گھاس بھی سوکھا دی ہے۔ یاد رہے افغانستان کی معیشت کا بڑا انحصار بھیڑوں سے حاصل ہونیوالی اُون اور کھالوں پر ہے۔