جان کیری کے پروٹوکول کی وجہ سے جڑواں شہر کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

Mian Mohammad Afzal

Mian Mohammad Afzal

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) رہنما تحریک انصاف میاں محمد افضل جتالہ کی جانب سے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کو وی وی آئی پی پروٹوکول دینے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جان کیری کے پروٹوکول کی وجہ سے جڑواں شہر کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اگر حکومت ان کو خوش کرنا چاہتی ہے تو شہریوں کو پریشان نہ کیا جائے کیونکہ مختلف مقامات پر پروٹول کول کی وجہ سے ٹریفک بری طر ح سے جام رہی جس کی وجہ سے آنے جانے میں بہت مشکلات پیش آ رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کر ملک سے وی آئی پی کلچر کا مکمل خاتمہ کرے گی۔

تحریک انصاف ایسا پاکستان بنائے گی جس میں آمیر غریب میں کوئی فرق نہ ہو گا جس شخص کو بغیر سفارش انصاف، تعلیم اور صحت کی سہولیات مہیا کی جائیں گے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوام کو با شعور کر دیا ہے۔

اب وہ وقت گزر چکا ہے کہ جب کسی وی آئی پی کیلئے راستے بند کر دئیے جاتے تھے تو عوام خاموش رہتی تھی اب ہر پاکستانی اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنا جانتا ہے اور عوام کے حقوق زیادہ دیر تک سلب نہیں کئے جا سکتے۔